ابنا: امریکی فوج کے مطابق آپریشن نائیک فور صوبہ خوست اور پکتیا کی سرحد پرواقع موسی خیل کے پہاڑوں میں 13اکتوبر کو شروع کیا گیا تھا ،جسے 18اکتوبرکو مکمل کرلیا گیا۔ امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن سے شدت پسندوں کی افغان اورا یساف فورسز پر حملے کرنے کی صلاحیت کو کم کردیا گیا ہے ،امریکی فوج کے مطابق آپریشن کے دوران 11شدت پسندوں کو گرفتار اوراسلحے کے چھپائے گئے تین بڑے ذخیروں کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ۔ ..........
/169